وزیراعظم عمران خان نے اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دیدی

وزیراعظم کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت چلنے والی تنظیم سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماڈل کی تعریف وزیراعظم کی 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں شروع ہونے والی سکول کرکٹ چمپئن شپ میں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی

ہفتہ 28 اگست 2021 14:24

وزیراعظم عمران خان نے اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) وزیراعظم عمران خان نے اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دیدی۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ہفتہ کویہاں پاکستان میں ڈومیسٹک بالخصوص سکول کرکٹ کے بارے میں پریزینٹیشن دی گئی۔ پریزینٹیشن سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبداللہ خان سمبال نے تیارکی تھی۔

وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت چلنے والی تنظیم سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (سی پی سی ای)کے ماڈل کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے سکول کرکٹ کیلئے بالخصوص اورڈومیسٹک کرکٹ کیلئے بالعموم فریم ورک کی منظوری دی اور سی پی سی اے کواس ماڈل کے ریپلیکاکو ملک بھرمیں مکمل طورپرنافذ کرنے کی رائے دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں سکول کرکٹ چمپئن شپ کے آغاز کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ سکول کرکٹ ملک میں کرکٹ کے حقیقی ٹیلنٹ ابھارنے اور سامنے لانے کی وسیع تراستعداد کا حامل ہے۔

پنجاب کے چیف سیکرٹری نے اس موقع پربتایا کہ اس اہم اقدام میں حکومت پنجاب نے کلیدی کرداراداکیاہے۔اجلاس میں وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا،وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسروسیم خان اور سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای اوخرم نیازی نے شرکت کی۔