شہباز شریف کی ممتاز بھٹو کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت، فاتحہ خوانی

ہفتہ 28 اگست 2021 14:29

شہباز شریف کی ممتاز بھٹو کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت، فاتحہ خوانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو کی رہائشگاہ پہنچے اور ممتاز بھٹو مرحوم کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو سے ملاقات کی،شہباز شریف نے ممتاز بھٹو کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہاکہ ممتاز بھٹو نے قومی اور سندھ کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا،وہ ایک ایسی شخصیت تھے جو پاکستان کی تاریخ کے اہم واقعات میں شریک رہے