شہباز شریف کی ممنون حسین کی رہائش گاہ پر آمد ، صاحبزادوں سے وفات پر اظہار تعزیت ،

ہفتہ 28 اگست 2021 14:29

شہباز شریف کی ممنون حسین کی رہائش گاہ پر آمد ، صاحبزادوں سے وفات پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سابق صدر ممنون حسین کی رہائشگاہ پہنچے اور بق صدر ممنون حسین کے صاحبزادوں ارسلان اور سلمان سے ملاقات کی ،شہباز شریف نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہاکہ ممنون حسین ایک باکمال شخص اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے،ملک و قوم، جمہوریت اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ وہ ایک صاف گو، پختہ نظریات پر کاربند اور بصیرت افروز شخصیت کے مالک تھے۔