شہباز شریف کا جلال محمود شاہ سے تایا امیر حیدر شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 28 اگست 2021 14:45

شہباز شریف کا جلال محمود شاہ سے تایا امیر حیدر شاہ کی وفات پر اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جی ایم سید کے بڑے صاحبزادے امیر حسین شاہ کی وفات پر تعزیت کے لئے ہفتہ کو جلال محمود شاہ کی رہائشگاہ پہنچے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے جلال محمود شاہ سے ان کے تایا امیر حیدر شاہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔ انہوںنے کہاکہ جی ایم سید نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا،امیر حیدر شاہ سندھ کے ایک اہم اور متحرک سیاسی خانوادے کی میراث کے وارث تھے ۔شہباز شریف نے کہاکہ امیر حیدر شاہ عمر بھر سندھ اور عوام کے حقوق کے لیے متحرک رہے۔