سابق وزیر اعلی بلوچستان میر تاج محمد جمالی مرحوم کی زوجہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اتوار 29 اگست 2021 17:10

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2021ء) سابق وزیر اعلی بلوچستان میر تاج محمد جمالی مرحوم کی زوجہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی کی والدہ انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ کشمیر کوٹ جمالی میں ادا کر دی گئی ہے مرحومہ کی نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی ، بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزر میر جان محمد خان جمالی ، سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی سابق صوبائی وزیر میر فائق علی خان جمالی ، سابق صوبائی وزیر میر حیدر علی خان جمالی سمیت علاقہ معززین و معتبرین پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران صحافی برادی نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کی تدفین سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کے آبائی گاوں روجھان جمالی میں کر دی گئی میر چنگیز خان جمالی، میر جعفر خان جمالی اور میر عبداللہ جمالی سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جمالی ہاوس کشمیر کوٹ میں جاری ہے جمالی قبیلے کے سردار، قبائلی عمائدین اور سیاسی و سماجی شخصیات کے آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مرحومہ کے پسماندگان سے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی جا رہی ہے میر چنگیز خان جمالی والدہ کی وفات پر ایک ہفتے تک کشمیر کوٹ میں تعزیتیں وصول کرینگے میر چنگیز خان جمالی کی والدہ کے انتقال پر جمالی قبیلے نے اپنی تمام تر سیاسی و نجی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔