kکورونا ایس او پیز کا دائرہ 27 شہروں تک بڑھا دیا گیا

- تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے بند تک ، ہفتے میں 2 دن مارکیٹس بند رہیں گی، این سی او سی

اتوار 29 اگست 2021 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2021ء) ملک بھر میں طبی سہولتوں پر بڑھتے دبائو کے باعث کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کے اطلاق کا دائرہ کار 13 شہروں سے بڑھا کر 27 شہروں تک کر دیا گیا ہے۔کورونا ایس او پیز کے مطابق لازمی سروسز کے سوا تمام تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی، ہفتے میں 2 دن مارکیٹس بند رہیں گی، دنوں کا تعین صوبوں کی صوابدید پر رہے گا جبکہ ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رہے کی۔

(جاری ہے)

ایس او پیز کے تحت رات 10 بجے تک آئوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں ٹیک اوے کی سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی، انڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی رہے گی ،تین سو مہمانوں کے ساتھ آ ئوٹ ڈورشادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی۔ااین سی اوسی کاکہنا ہے کہ آ ئوٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار ہیں،مزارت پر زائرین کی آمد پر پابندی جاری رہے گی،سنیما گھروں پر پابندی برقرار رہے گی ،کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹس، رگبی پر پابندی برقرا رہے گی۔اس کے علاوہ واٹر پولو ، کبڈی اور ریسلنگ پربھی پابندی برقرار ہے،صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی انڈور جم جاسکیں گے۔