حکومت بجلی ، گیس کی قیمتوںمیںاضافے کے سیلاب کے آگے بند باندھے ‘آل پاکستان انجمن تاجران

لله*بجلی ، گیس اور پیٹرولیم کی قیمتوںمیںکم ازکم 30سی40فیصد کمی کرکے دوسال کیلئے منجمدکیا جائے ‘صدراشرف بھٹی

اتوار 29 اگست 2021 18:10

!لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2021ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوںمیںاضافے کے سیلاب کے آگے بند باندھے بصورت دیگر حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیںگے،حکومت وفاقی بجٹ کو ریلیف کا بجٹ قرار دیتی رہی لیکن مسلسل مہنگائی ان دعوئوں کو غلط ثابت کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ وفاقی بجٹ کے بعد آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے کئی منی بجٹ آ چکے ہیںجس سے پسے ہوئے طبقات کی کمرٹوٹ چکی ہے اور ان کیلئے زندگی گزارنامشکل ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ٹیکسز کی شرح خصوصاً اشیائے خوردونوش پر عائد ٹیکسز کی شرح میںکمی کرے تاکہ مہنگائی کنٹرول میں آ سکے۔ اس کے ساتھ بجلی ، گیس اور پیٹرولیم کی قیمتوںمیںکم ازکم 30سی40فیصد کمی کرکے انہیں دوسال کیلئے منجمدکیا جائے ۔تنخواہ دارطبقے کی آمدن میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ انہیںبھی سکھ کاسانس آ سکے۔