Live Updates

وعدے کے مطابق عوام کو 50لاکھ گھر دئیے بغیر آئندہ انتخابات میںنہیںجائیں گے‘ جمشید اقبال چیمہ

کہتے ہیں نوکریاں نہیں ،نواز شریف ،اسحاق ڈار،حسن نواز،حسین نواز،سلمان شہبازاور علی عمران کو پاکستان لائیں نوکریاںنہ دیںتو نام بدل دینا مریم صفدر کہتی ہیں نواز شریف دھرتی کا بیٹا ہے ، میں کہتا ہوں دھرتی کا بیٹا بزدل نہیںہوتا جو بھگوڑاہو جائے‘وزیر اعظم کے معاون خصوصی کاخطاب

اتوار 29 اگست 2021 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق عوام کو 50لاکھ گھر دئیے بغیر آئندہ انتخابات میںنہیںجائیں گے،ماضی میں حکمران لو ٹ مار کرکے پیسہ بیگوں میںبھر کر بیرون ملک بھجواتے تھے لیکن ہمارے پاس کوئی ایان علی نہیں ہے ، یہ کہتے ہیں ملک میں نوکریاں نہیںہیں آپ نواز شریف ،اسحاق ڈار،عابدشیر علی،حسن نواز،حسین نواز،سلمان شہبازاور علی عمران کو پاکستان لائیں اگر انہیں پکڑ پکڑ کرنوکریاںنہ دیںتو نام بدل دینا ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے حلقہ این ای127میں(شیلر روڈ ،بھوگیوال چوک) رابطہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ماضی کے حکمران عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ اپنے اللوں تللوں پر خرچ کرتے تھے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے دور میں اس روایت کو دفن کیا گیا ہے اور آج عوام کے ٹیکسوںکا پیسہ ان کی خوشحالی اورآسودگی پر خرچ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کا اعتمادبڑھنے کی وجہ سے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدن میںبھی کئی گنااضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کوچیلنج ہے وہ اپنی ذاتی اناء کی تسکین کے علاوہ دس سالہ دور میں عوام کیلئے شروع کئے گئے منصوبوںکے بارے میں لکھ کر دیدیں ہم اس سے زیادہ منصوبے تعمیر کر کے دکھائیں گے اوریہ حقیقی معنوںمیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) لاہور،اسلام آبادمیٹر موٹروے کا ڈھنڈورا پیٹتے نہیں تھکتی جبکہ تحریک انصاف کے دورمیں 2200کلومیٹرموٹرویز بن رہی ہیں کیا اس سے کوئی موازنہ بنتاہے۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں حکومتی قرضے حکمرانوںکی نالائق اولادوں کوملتے تھے لیکن آج ایسی کوئی روایت نہیں ،انہیں قرضے دئیے جارہے ہیںجو حق دار ہیں اور وہ نہ صرف اپنے گھرانوں کابوجھ اٹھارہے ہیں بلکہ معیشت میںبھی اپنا کردار اداکررہے ہیں،ہم 10ہزارارب کے قرضے دینا چاہتے ہیں لیکن بینکوںکی استعداد نہیںہے ،ہم نے مائیکرو فنانس بینکوں ، اخوت جیسی این جی اوز کو ساتھ ملایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک قرض پہنچ سکے اوروہ اپنے کاروبار شروع کرکے اپنے خاندانوں کی زندگیوںمیں آسودگی اور خوشحالی لا سکیں ،کسانوںکو ڈیڑھ سے تین لاکھ روپے تک بغیر سودکے قرضے دے رہے ہیں ،کسانوں کو81زرعی آلات سبسڈی کے ذریعے آدھی قیمت پر فراہم کررہے ہیںجس کی ماضی میںکوئی مثال موجود نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے اور انشااللہ سر خروبھی ہوںگے۔انہوںنے کہامریم صفدر کہتی ہیں نواز شریف اس دھرتی کا بیٹا ہے ،میں کہتا ہوں اس دھرتی کا بیٹا بزدل نہیں ہو سکتا جو ملک سے فرارہو جائے ،بھگوڑاہو جائے،اس دھرتی کا بیٹا توملک کے لئے اپنی جان دے دیتا ہے لیکن کبھی فرار نہیںہوتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات