اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان کی ملاقات

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہو گا، ڈاکٹر بابر اعوان

پیر 30 اگست 2021 20:16

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر  بابر اعوان  کی ملاقات
ؓاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2021ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی ۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے بین صوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرز نے بھی شرکت کی ۔

ملاقات میں مجلس شوریٰ پارلیمنٹ سے صدر مملکت کے خطاب، قانون سازی اور نئے پارلیمانی سال کے کلینڈر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا 13 ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر علوی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہو گا۔

(جاری ہے)

سپیکر اسد قیصر نے اس موقع پر کہا موثر قانون سازی کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجزوں پر قابو اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا چوتھے پارلیمانی سال میں زیر التوائ قوانین کی منظوری اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قوانین ترجیحی بنیادوں پر منظوری کے لیے پیش کیے جائیں۔ انہوں نے کہا قومی اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد بلز منظور کیے گے ، بحٹ اور عوامی اہمیت کے حامل امور پر سیر حاصل بحث کی گئی۔

انہوں نے کہا قومی اسمبلی کی تین سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے جس کا کریڈٹ حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا نئے پارلیمانی سال کا کلینڈر تیار کر لیا گیا ہے جسے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا