قومی اسمبلی خصوصی کمیٹی قانون سازی کا اجلاس، اہم امور پر مشاورت کے لیے ٹی او آرز تیار کرنے کی منظوری

حکومت اور اپوزیشن اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے ،کمیٹی ،سابق اجلاس کے منٹس کی بھی منظوری

پیر 30 اگست 2021 20:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2021ء) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے قانون سازی نے اہم امور پر مشاورت کے لیے ٹی او آرز تیار کرنے کی منظوری دیدی ہے ، کمیٹی کا کہناہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو چاہیے کو وہ اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں ،کمیٹی نے سابق اجلاس کے طے ہونیوالے منٹس کی بھی منظوری دی،گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،جس میں شاہد خاقان عباسی،شازیہ مری،رانا ثناء اللہ،محسن شاہ نواز،بابر اعوان،فہمیدہ مرزا،خالد مقبول صدیقی،اسد عمر،اور سردار آیاز صادق شریک ہوئے ،اجلاس میں فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پارٹیوں کی نمائندگی پوری نہیں ہے جس پر سردار آیاز صادق نے کہا کہ تقریباء پارٹیاں موجود ہیں ،محسن شاہ نواز نے کہا کہ میں آج خصوصی دعوت پر آیا ہوں ،کیونکہ اس قانون سازی کے خلاف میں نے آج ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی ہے ،چیئرپرسن شاہدہ اختر علی نے کہا ایڈیشنل سیکرٹری مشتاق احمد کو کہا کہ جو ٹی او آرز بنانے ہیں وہ جلد بنا کر تمام ممبران کو بھیج دیئے جائیں تاکہ اگلا اجلاس جلد بلایا جا سکے ،اس موقع پر کمیٹی نے سابق اجلاس میں طے ہونیوالے منٹس سمیت ٹی او آرز بنانے کی منظوری دیکر اجلاس برخواست کر دیا۔