پیپلز پارٹی ایک جماعت نہیں بلکہ مافیا۔کےںطور۔پر۔سامنے آئی ہے۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ

Imran Malik عمران ملک منگل 31 اگست 2021 11:39

پیپلز پارٹی ایک جماعت نہیں بلکہ مافیا۔کےںطور۔پر۔سامنے آئی ہے۔ قائد ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست2021ء) بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف کراچی سے کشمور تک پی پی بھگاؤ سندھ بچاؤ مہم چلائیں گے، پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں ایک مافیا کے طور سامنے آچکی ہے،بلاول کی چیخیں صرف وفاق سے مال کھپے کے لیے ہیں ،نوکریاں بیچنے اور اداروں کے ساتھ زیادتی میں پیپلزپارٹی سرفہرست ہے، اسٹیل مل پی آئی اے سوئی گیس میں جیالوں کی بھرمار کی گئی بلاول کی پہچان ایان علی، جعلی اکائونٹس، اومنی، ایڈز بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ  نے مزید کہا کہ وفاق سے حقوق چھیننے کی بات کرنے والے بلاول سندھ کے حقوق مراد علی شاہ سے بھی چھینیں، لینڈ مافیا، کتا مافیا، ویکسین مافیا، ایڈز مافیا،ٹینکرمافیا، منشیات مافیا ہر قسم کی مافیا جیالے چیئرمین کی سرپرستی میں پل رہا ہے، اگر پیپلزپارٹی کو مرد شماری پر اعتراض ہیں تو وہ سندھ اسمبلی سے مستعفی ہوکر تحریک چلائیں۔

(جاری ہے)

جیالے چیئرمین اگر این آئی سی وی ڈٰی میں عیاشیاں کرتے خورشید شاہ کو اسیر سمجھتے ہیں تو حیرت ہی کی جاسکتی ہے،۔ خورشید شاہ نے بیماریوں کے معاملے میں نواز شریف کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ چیئرمین والدا کی پرچی، وزیراعلٰی والد کی پرچی، ایڈمنسٹریٹر والدہ کی پرچی عوام جانتی ہے سلیکٹڈ کون ہیں۔ سندھ حکومت کی بدترین حکمرانی کے خلاف سندھ بھر میں مہم چلائیں گے۔