پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر ججز کے تبادلے

منگل 31 اگست 2021 15:10

پنجاب  کی ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر ججز کے تبادلے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر ججز کے تبادلے کر دئیے، 53ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کے تبادلے کئے گئے جبکہ 24 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکولاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  24  اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنیکی ہدایت  کی گئی ہے جن میں متعدد ایکس کیڈرکورٹس کے ججز  بھی شامل ہیں جن کی خدمات واپس لے لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیشن جج شاذب سعید ڈی جی جوڈیشل اینڈکیس مینجمنٹ لاہورہائیکورٹ ،حبیب اللہ عامر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کردیا گیا  ۔

(جاری ہے)

جن سیشن ججوں کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان میں سجادحسین سندھڑ، حسنین قادر،محمد عابد حسین ، انوار الحق ، رانامقصوداختر، چوہدری ہمایوں امتیاز، منظرعلی گل ،محمد اکرم شیخ، سردار طاہر صابر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلا، محمد سجاد، یادحسین سندھڑ، محمد شاکر حسن ، راجہ پرویزاشرف اختر، نوید احمد، طاہر نواز خان ، حسین قادر، صادق مسعود صابر، محمد زاہد غزنوی ، رائے محمدایوب، محمدسعیداللہ، محمد ارشد علی،رانا زاہد اقبال، محمد زاہد غزنوی، طارق جاوید اور سیدنویدرضابخاری  شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے تقرریوں کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سید نوید رضا بخاری کو سیشن جج لاہور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویراکبر کو فیصل آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام مرتضی کوحافظ آباد ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر کولاہور ، چودھری ہمایوں امتیاز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور،سجاد حسین سندھڑ کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور ، شیخ خالد بشیر  کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ، قیصرنذیربٹ کوسیشن جج قصور،محمد عاشق کوڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان، محمد جاوید الحسن چشتی کو سیشن جج ساہیوال ،جزیلہ اسلم کوڈسٹرکٹ اینڈسیشن سیالکوٹ ، شاہزیب سعیدکوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی جی خان ، محمداکرام کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک  اور  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلیمان بیگ کوبہاولنگر تعینات کردیا گیاہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیرمحمد خان کوبہاولپور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد نذیرچودھری کو  چنیوٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عبدالرحیم کو ڈی جی خان ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شیخ خالدبشیرکوگوجرانوالہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عابد رضوان عابد کو  گجرات ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن انوار احمد خان کوجھنگ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ضیا اللہ خان کوجہلم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غضنفر علی خان کو لودھراں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اصغر خان کو منڈی بہائوالدین ،عابدرضوان عابد کوڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج گجرات، اورنگزیب  کوڈسٹرکٹ اینڈسیشن میانوالی ، محمدذوالفقارلون کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ننکانہ صاحب ،سیدعلی عمران کو  ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نارووال ،محمدسلیم کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اوکاڑہ ،محمدشبیر  کوڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پاکپتن،محمدعاشق کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج رحیم یارخان،آصف مجیداعوان کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی،محمدجاویدالحسن چشتی کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ساہیوال،محمد سرفراز اختر  کوڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سرگودھا،محمد اکمل خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان،خالد ارشد کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب ،محمد شبیر کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن، آصف مجید اعوان  کوڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی،محمد سرفراز اختر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سلیم  کواوکاڑہ ،محمداکرام کو ڈسٹرکٹ اینڈ  سیشن جج اٹک ، انوار احمد خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ،خالد ارشاد کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب، راجہ غضنفر علی خان  کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں ، غلام عباس  کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ ،محمد ذولفقار کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب  ، سید علی عمران کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال اور  آصف مجید اعوان  کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔