پی آئی ٹی بی کے منصوبے پلان 9 کے سیاحتی سٹارٹ اپ نے سرمایہ کاری حاصل کر لی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 31 اگست 2021 17:59

پی آئی ٹی بی کے منصوبے پلان 9 کے سیاحتی سٹارٹ اپ نے سرمایہ کاری حاصل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست2021ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے شعبہ پلان نائن میں شامل سیاحتی سٹارٹ اپ YUGO.pk نے معروف کاروباری شخصیت سید شہریار علی کی طرف سے سٹارٹ اپ کیلئے سرمایہ کاری حاصل کر لی۔ اس حوالے سے ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور‘ ٹریٹ  گروپ آف کمپنیز  کے چیف ایگزیکٹو سید شہریار علی‘ڈی جی ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف‘ بانی یوگو ڈاٹ پی کے احمد حنان و دیگر اہم افسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

یوگو  پاکستان کی پہلی ویب سائٹ ہے جو سیاحوں کو یورپ‘ مشرق بعید‘ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ و دیگر مقامات کے ٹریول پیکیجز سے متعلق سروسز فراہم کرتی ہے۔اس موقع پر چیئرمین اظفر منظور نے کہا کہ پی آئی ٹی بی اینٹرپرینورشپ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ سید شہریار علی نے کہا کہ سیاحتی سٹارٹ اپ پاکستان میں مقامی سیاحت میں وسعت لائے گا۔سٹارٹ اپ کے بانی احمد حنان نے کہا کہ اب تک ہزاروں سیاح ہمارے سٹارٹ اپ کے ذریعے بکنگ کروا کر مختصر اور طویل مدتی بین الاقوامی دورے کر چکے ہیں۔