پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

منگل 31 اگست 2021 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے نادیہ ادریس دختر محمد ادریس کوسٹیٹسٹکس کے مضمون میں ان کے’عمومی لکیری ماڈل میں مختلف سیکٹر نے اور متغیر کے انتخابی طریقوں کی تشخیص اور ترمیم ‘ کے موضوع پر،واردہ نعیم بخاری دختر محمد نعیم اجمل شاہ کوآرٹ اینڈ ڈیزائن کے مضمون میں ان کے’ثقافتی سیاق و سباق میں ملتان کے دھاگے کی دستکاری ‘ کے موضوع پر،خدیجہ رفیق دختر محمد رفیق کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’پودے کی نشوونما کو فروغ دینے والے رائیز و بیکٹیریا کے استعمال سے مکئی میں نمکیات کے خلاف مدافعت کا سالمیاتی اور حیاتیاتی کیمیائی تجزیہ ‘ کے موضوع پر،کلثوم رزاق دختر عبدالرزاق خان کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’قرآنی اصطلاحات’تفکر و تدبر‘ کے جدید اطلاقات (برصغیر کے تفسیری ادب کے تناظر میں ) ‘ کے موضوع پراورطاہرہ اکبر دختر اکبر سیال کوجینڈر سٹڈیزکے مضمون میں ان کے’پاکستان میں انگریزی کی نصابی کتب میں اصناف کی عکاس تصویری علامات و اشارات کا تجزیہ ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔