جمہوریت کیلئے جو قربانیاں پیپلز پارٹی نے دیں وہ کوئی اور نہیں دے سکتا، مولابخش چانڈیو

مسلم لیگ نون کی قیادت نے تکلیفیں برداشت کیں ہیں اس کا ہمیں احساس ہے،تکلیفوں کا موازنہ نہ کریں تو بہتر ہے ،ایک طرف شہادتوں کی داستانیں اور دوسری طرف سودیبازیاں ہی سودیبازیاں ، مریم نواز کے بیان پر رد عمل

بدھ 1 ستمبر 2021 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے مریم نواز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کیلئے جو قربانیاں پیپلز پارٹی نے دیں وہ کوئی اور نہیں دے سکتا،مسلم لیگ نون کی قیادت نے تکلیفیں برداشت کیں ہیں اس کا ہمیں احساس ہے۔

(جاری ہے)

تکلیفوں کا موازنہ نہ کریں تو بہتر ہے ،ایک طرف شہادتوں کی داستانیں اور دوسری طرف سودیبازیاں ہی سودیبازیاں ، سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری اگر امتیازی سلوک کی بات کرتے ہیں تو اس پر آگ بگولہ ہونے کی ضرورت نہیں،ہمیں آپ کے صاحبزادے کی شادی میں آپ کے شریک نہ ہونے کا دکھ ہے جو قربانیاں پی پی پی کی قیادت اور کارکنوں نے دیں اللہ نہ کرے کوئی اور ان سے گذرے،شہید بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، بینظیر بھٹو کو سر راہ شہید کر دیا گیا اللہ آپ کے بچوں کو سلامت رکھے ہم سے موازنہ نہ کریں ہمارے کڑیل جوان شہید ہوئے ہیں شاہنواز اور میر مرتضی بھٹو کو بھری جوانی میں شہید کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کو بستر مرگ پر بھی عدالتوں میں گھسیٹا گیا،آصفہ بھٹو کو ہسپتال کے دروازے سے واپس کیا گیا اپنے والد سے ملنے نہیں دیا گیاہمارے ہزاروں جیالوں نے کوڑے کھائے ، سیکڑوں شہید ہوئے، آپ ہم سے موازنہ نہ کریں مسلم لیگ ن پر تکلیفیں تو آئیں مگر ساتھ ساتھ سودے بازییاں بھی کی گئیں،اب بھی سودے بازی کر کے آپ نے پی ڈی ایم کو غیرمؤثر بنایاآپ نے خود اعتراف کیا کہ آپ عمران خان حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتے، سینیٹر مولابخش چانڈ یو نے کہا کہ اس سودے بازی کے بدلے میں آپ کی جماعت کو کیا کیا ریلیف ملا وہ پوری قوم جانتی ہے،آج آپ قومی اتفاق رائے کی بات کر رہے ہو جب کہ آپ نے خود اپوزیشن کو توڑاحکومت کے بجائے آپ کی ٹیم پی پی پی پر حملے کر کے اپوزیشن کی اپوزیشن کر رہی ہے،پیپلز پارٹی چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آج بھی حکومت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،