کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی 14اگست کو بدسلوکی کا شکار ہوئیں، مشاہد حسین سید

ہم سیاحت کے فروغ کی بات کرتے ہیں ان حالات میں کون یہاں آئے گا،بیان

جمعرات 2 ستمبر 2021 14:53

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2021ء) چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 14اگست کو لیک ویو پارک میں کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی، ہم سیاحت کے فروغ کی بات کرتے ہیں ان حالات میں کون یہاں آئے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر نے مجھے بتایا تھا کہ 14 اگست کو میرے ساتھ ڈرائیور اور ایک اور ساتھی بھی تھا جب مجھ سے لیک ویو پارک میں بدسلوکی کی گئی۔

کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر نے بتایا کہ لوگوں نے میرے بال نوچے اور ہاتھا پائی کی۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے اس پر صرف نظر نہیں کیا جاسکتا، ایک ماحول بنتا جارہا ہے اور غیر ملکی سفارتکار بھی اس کا شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاحت کے فروغ کی بات کرتے ہیں ان حالات میں کون یہاں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :