شہرقائد میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مزاحمت پرخاتون سمیت 6افراد زخمی

جمعرات 2 ستمبر 2021 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2021ء) شہرقائد میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مزاحمت پرخاتون سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح اورنگی ٹائون زیڈ ایم سی آفس کے قریب مسلح ملزمان سڑک پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کررہے تھے کہ ملزمان نے 13افراد سے موبائل فون نقد رقم لوٹ لی۔ڈاکوئوںنے مزاحمت پر فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوانوں 18سالہ عمران ولد احمد اور28سالہ غلام نبی ولد انور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا دونوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا،لانڈھی فیوچر موڑ کرسچن پاڑہ بلال مسجد کے قریب گھر پر ڈاکوئو ں نے دھاوا بول دیاڈاکوئوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ کرکی50سالہ خاتون آسیہ بی بی زوجہ لائق شاہ عم کو زخمی کردیا خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شفیق موڑ نمک بینک کے قریب ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکی30سالہ نوجوان امام عالم ولد فخر عالم کو شدید زخمی کردیا جسکو عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا ۔فیروز آباد کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ محمد نعیم کے نام سے ہوئی جبکہ سرجانی ٹائون کے علاقے عبداللہ آباد پیٹرول پمپ کے قریب بھی موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 37 سالہ رضوان حسین کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔