چئیرمین ،ڈپٹی چیرمین سینیٹ، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کا سردار عطائ اللہ مینگل کی وفات ا ظہارافسوس

جمعرات 2 ستمبر 2021 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر سیاستدان اور بلوچ رہنما سردار عطائ اللہ مینگل کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا مرحوم سردار عطائ اللہ مینگل کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اللہ لواحقین کو صبر جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزامحمدآفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بھی مرحوم سردار عطائ اللہ مینگل کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔