احسن خان نے نجی ٹی وی چینل پر شو کی میزبانی کے حصول کیلئے ہاتھ پائوں مارنا شروع کر دئیے

جمعرات 2 ستمبر 2021 22:22

احسن خان نے نجی ٹی وی چینل پر شو کی میزبانی کے حصول کیلئے ہاتھ پائوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2021ء) اداکار احسن خان نے کسی نجی ٹی وی چینل پر شو کی میزبانی کے حصول کے لئے ہاتھ پائوں مارنا شروع کر دئیے ۔ بتایاگیا ہے کہ احسن خان جو خود بھی ٹی وی شو کی میزبانی کر چکے ہیں ان دنوں کسی شو کا حصہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ساتھی اداکاروں فیصل قریشی ، فہد مصطفی اوردانش تیمور کے شوز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور گراف کو دیکھتے ہوئے احسن خان نے بھی کسی نجی ٹی وی چینل سے شو کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے ہاتھ پائوں مارنے شروع کر دئیے ہیں لیکن انہیں ابھی تک اس میں کامیابی نہیں مل سکی ۔

متعلقہ عنوان :