شہریار آفریدی کا اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں سے سید علی گیلانی کے حراستی قتل کی تحقیقات کا مطالبہ
جمعرات 2 ستمبر 2021 19:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان کی رحلت اور پھر بھارتی فورسز کے پہرے میں تدفین نے کشمیری عوام میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اگر سید علی گیلانی کے قتل کی تحقیقات نہیں کی گئیں تو بھارت دیگر کشمیری قائدین کو بھی زیرحراست میں قتل کرسکتا ہے۔
شہریارآفریدی نے کہا کہ اگر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اشرف خان صحرائی کے حراستی قتل کی تحقیقات کرتیں تو سید علی گیلانی کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ آفریدی نے کہا کہ طبی سہولیات کی عدم دستیابی، طویل نظر بندی اورمسلسل تنہائی نے سید علی گیلانی کی صحت کو مزید خراب کیا۔انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کا جارحانہ رویہ، سید علی گیلانی اور محمد اشرف صحرائی کی خفیہ تدفین اور اہلخانہ اور دوستوں کو جنازے میں شرکت سے روکنا مزید شکوک پیدا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز اہلکار رات گئے مرحوم رہنما کے گھر میں گھس گئے اور ان کی میت کو زبردستی لے گئے اورافراد خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ایک نمایاں آزادی رہنما تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے پوری زندگی مسئلہ کشمیر پر ایک مضبوط موقف اختیار کیے رکھا جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت پر مبنی تھا۔غائبانہ نماز جنازہ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، صدر آزاد کشمیر سلطان محمود چوہدری ، وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم خان نیازی ، آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما اور پارلیمنٹ کے ارکان شریک تھے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.