عوامی نیشنل پارٹی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، ایمل ولی خان
تحریک انصاف کی حکومت میں میڈیا کو ایک دفعہ پھر زنجیروں میں جھکڑنے کی سازشیں ہورہی ہیں طلعت حسین سے لے کر حامد میر تک کے ساتھ جو کچھ کیا گیا وہ شرمناک ہے موجودہ حکومت غربت ختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں
جمعرات 2 ستمبر 2021 23:50
(جاری ہے)
مہنگائی اور بے روزگاری نی غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے۔
ضروریات زندگی اور بجلی وگیس کے بل ادا کرنا عوام کے بس سے باہر ہوگئے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کو لانے والے عوام کا خون نچھوڑنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ نظام عوام کا منڈیٹ چوری کرنے کا نیا منصوبہ ہے اور اے این پی پہلے ہی الیکٹرانک ووٹنگ نظام کو مسترد کرچکی ہے۔موجودہ حکمرانوں کو لانے والوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ملک اور قوم پر رحم کرے اور مزید عوام کے ووٹ چوری کرنے سے باز رہیں۔اے این پی اس نظام کی حامی ہے جس میں عوام کا اختیار عوام کے پاس ہو۔انہوں نے کہا کہ پچھلے وقتوں میں جب حکومت آتی تو نئے منصوبے ساتھ لے کر آتی، موجودہ حکومت پہلے سے موجودہ اداروں کو بیچ رہی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ اور ملک بھر میں اداروں کا ستیاناس کردیا ہے۔ پی آئی اے، سٹیل مل، ہسپتال ، یونیورسٹیاں کوئی ادارہ ایسا نہیں جو تباہی کا شکار نا ہو۔جہانزیب کالج سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کسی طور قابل قبول نہیں، حکومت نے زبردستی کی تو عوامی نیشنل پارٹی بھرپور مزاحمت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی اور عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ حکومت آج اعلان کرے عوامی نیشنل پارٹی میدان میں ہوگی اور بھرپور مقابلہ کرے گی۔افغانستان کی صورتحال بارے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کا ہنی مون گزرجانے کے بعدایک دفعہ پھرپاکستان کا برا دور شروع ہونے والا ہے۔خطہ نازک حالات سے گزر رہا ہے لیکن پاکستان کے حکمران آنے والے صورتحال سے بے خبر ہیں اور خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.