مرحوم دلیپ کمار کی اہلیہ کی طبیعت بھی بگڑ گئی، ہسپتال منتقل
شوہر کی جدائی کے غم میں مبتلا سائرہ بانو کو طبیعت بگڑنے کے باعث ممبئی کے ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا
محمد علی
جمعرات 2 ستمبر 2021
20:31
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ سائرہ بانو کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کی انجیوگرافی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سائرہ بانو کے خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب انہیں دل میں تکلیف اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اس سے قبل وہ ہمیشہ اپنے مرحوم شوہر دلیپ کمار کی بیماری کی وجہ سے ان کے ساتھ ہسپتال جایا کرتی تھیں، تاہم کبھی یہ خبر سامنے نہیں آئی کہ سائرہ بانو کو کسی بیماری کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا ہو۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سائرہ بانو تاحال اپنے شوہر کی وفات کے صدمے سے مکمل طور پر باہر نہیں نکل سکیں، اسی لیے ان کی صحت پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔ قریبی عزیزوں کی جانب سے سائرہ بانو کو شوہر کی وفات کے صدمے سے باہر نکالنے کیلئے مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ دلیپ کمار گزشتہ ماہ 7 جولائی کو 98 سال کی عمر میں متعدد طبی مسائل اور طویل العمری کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سائرہ بانو دنیا میں تنہاء رہ گئیں، بالی وڈ لیجنڈ سے شادی کے بعد ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اگر میری بیٹی مجھ جیسے شخص کو پسند کرے تو مجھے خوشی ہوگی: عمران خان
-
چھوٹے کپڑوں پر تنقید، علیزے شاہ کے سنگین الزامات پر سارہ خان کا ردعمل
-
رجب بٹ کی شعائر اسلام کی توہین کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں ستمبر کے دوسرے ہفتے تک توسیع
-
اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
رمشا اقبال کا لائسنس معطل کرنے کے لیے پنجاب بار کونسل میں درخواست دائر
-
مینگو جٹ کا دھماکے دار ٹیزر جاری، فیصل قریشی فلم میں نئے ایکشن ہیرو کے روپ میں نظر آئینگے
-
ہیروئن کے کردار ہمیشہ نہیں رہتے، میں اس کیلئے تیار ہوں، ماہرہ خان
-
بالی ووڈ سے دور ہو کر حقیقی زندگی کو سمجھنا چاہتی تھی، کنگنا رناوت
-
فلم ورکرز باڈی کا قانونی نوٹس کے بعد رنویر سنگھ کیخلاف عدم تعاون کا اعلان واپس
-
رام چرن کا ہمشکل جنونی مداح جھانوی کپور پر جھپٹ پڑا، ویڈیو وائرل
-
ًکچھ مقدس ناموں میں بہت طاقت ہوتی ہی: اے آر رحمٰن بھی اسماء الحسنی کی طاقت کے معترف
-
قوانین کی خلاف ورزی پر گلوکار بادشاہ کا نائٹ کلب سیل کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.