پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماؤں کا عظیم قوم پرست رہنما سردار عطااللہ خان مینگل کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 2 ستمبر 2021 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2021ء) : پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ،سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل ،سابق سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر، حاجی میر عرض محمد بڑیچ میر اصغر خان مری سردار نعمان خان ناصر ملک ظاہر خان کاکڑ سردار اللہ داد بڑیچ نصیر خان اچکزئی شاکر محمد حسنی میر قربان بگٹی میر عطاء اللہ محمد زی حیدر خان اچکزئی ملک اسد سمالانی رئیس شکیب علی زئی سردار دودا خان شاہوانی جلیل خان موسیٰ خیل میر اسلم رند میر عادل ساتکزی عبدالقیوم ملاخیل حاجی شنو گل خلجی ملک مولاداد شیرانی سلیم جبار آصف ایڈوکیٹ راج کمار عبدالوہاب اٹل لیاقت اقبال راجپوت ودیگر کا بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد عظیم قوم پرست اور بزرگ رہنما سردار عطااللہ خان مینگل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور پارٹی کارکنان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔