عوامی نیشنل پارٹی کاعظیم بلوچ قوم پرست رہنماسردارعطاللہ خان مینگل کوانہیں انکی قومی سیاسی جمہوری وطنی خدمات اورجدوجہد پرخراج عقیدت

جمعرات 2 ستمبر 2021 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں عظیم بلوچ قوم پرست رہنماسردارعطاللہ خان مینگل کوانہیں انکی قومی سیاسی جمہوری وطنی خدمات اورجدوجہد پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحوم سردارعطاللہ خان مینگل حقیقی معنوں میں بلوچ قوم بلوچستان کے عوام اورملک میں محکوم قومیتوں کے حقوق کے تحفظ حقیقی جمہوریت کی بحالی میں قائدانہ کرداراداکرتے رہے وہ خان عبدالولی خان کے سنگ میرغوث بخش بزنجو نواب خیر بخش مری اوردوسرے قائدین کے ہمراہ محکوم قومیتوں کے حقوق جمہور کی حکمرانی وسائل پر اختیار کیلئے تمام عمر جدوجہد کرتے رہے عوامی نیشنل۔

(جاری ہے)

پارٹی دکھ درد کی اس گھڑی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں قیادت بلوچ عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی تعزیتی بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر پرست اعلی ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما سردار عطاللہ خان مینگل کے وفات پر گھرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ سردار مینگل کی رحلت سے بلوچ قوم بالخصوص اور محکوم قومتیں بالعموم ایک مضبوط آواز اور سہارا سے محروم ہوگئے ساری عمراقوام کے اقداروروایات تاریخ زبان کے امین رہے جمہوریت جمہوری اداروں کے استحکام جمہور کی حکمرانی آئین کی بالادستی پر عمل درآمد کروانے کیلئے عمر کے آخری پہر تک جہد کرتے رہے وہ واقعتاً جہد مسلسل کانام ہے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کے سنگ نیشنل پارٹی میں قائدانہ کردار اداکیا وہ بلوچ پشتون مشترکہ جودجہد کو بالادست قوتوں سے نجات پانے پر یقین رکھتے تھے عوامی نیشنل پارٹی دکھ درد کی اس گھڑی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں بلوچ عوام کیساتھ برابر کے شریک ہے اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت اورپسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے