Live Updates

فتح جنگ،نامعلوم ملزمان نے اٹھارہ سالہ لڑکی کا گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 3 ستمبر 2021 18:23

فتح جنگ۔3ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر2021ء) :تھانہ فتح جنگ کے گائوں گلیال میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،نامعلوم ملزمان نے اٹھارہ سالہ لڑکی کا گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق غلام نصیر سکنہ گلیال نے بیان دیا کہ وہ گائوں سے باہر اپنی ڈھوک پر رات کو سوئے ہوئے تھے علیٰ الصبح دیکھا تو ان کی بیٹی ناصر ہ بی بی جس کی عمر اٹھارہ انیس سال ہے اپنے بستر پر نہ تھی ڈھونڈنے پر قریبی کھائی میں اس کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی جسے نامعلوم ملزمان نے ذبح کر کے قتل کر دیا۔

پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔ایچ آئی یو کے انچارج ایس آئی جاوید اقبال اور اے ایس آئی ملک ممریز نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مقتولہ کو آبائی گائوں گلیال میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔
Live سانحہ سیالکوٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :