حمزہ شہباز کی ٹوکیو پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے پاکستانی اتھلیٹ حیدر علی کو مبارکباد

جمعہ 3 ستمبر 2021 23:05

حمزہ شہباز کی ٹوکیو پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے پاکستانی اتھلیٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ٹوکیو پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے پاکستانی اتھلیٹ حیدر علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ حیدر علی نے بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں حمزہ شہبازنے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ حیدر علی نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوں گے،چاہے مشکلات کیسی ہی کیوں نہ ہوں محنت اور لگن سے دنیا میں کسی بھی مقام کا حصول ناممکن نہیں۔