یوم دفاع انٹر سکول جونیئر تائیکوانڈو چمپئن شپ براق سکول نے جیت لی

میاں شرافت علی اور خاور محمودبلیک بیلٹ 4Th ڈان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ْ افواج پاکستان کے آفیسرز اور جوانوں نے اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کی،میاں شرافت علی

جمعہ 3 ستمبر 2021 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2021ء) یوم دفاع انٹر سکول جونیئر تائیکوانڈو چمپئن شپ براق ہائی سکول نے جیت لی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل تائکوانڈو کلب نی6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں جام شہادت نوش اور دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے آفیسرز اور جوانوںکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم دفاع کے موقع پر جونیئر تائیکوانڈو چمپئن شپ منعقد کی ۔

یوم دفاع جونیئر تائیکوانڈو چمپئن شپ کا افتتاح براق ہائی سکول کے پرنسپل ذیشان علی نے کیا۔واجد حسین، برہان اورحمزہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،کامل ،ایان ، حسن علی اور بلال نے دوسری پوزیشن جبکہ متین نیئر اور علی حیدر نے تیسر پوزیشن حاصل کی ۔چمپئن شپ کے اختتام پربراق ہائی سکول کے وائس پرنسپل میاں شرافت علی اورنیشنل تائیکوانڈو کلب کے چیف خاور محمودبلیک بیلٹ 4Th ڈان (ڈبلیوٹی ایف،کوریا ) نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میاں شرافت علی کا کہنا تھا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان اور ہمارے غیور عوام کے مثالی حوصلے، قربانی اور اتحاد کی علامت ہے افواج پاکستان کے آفیسرز اور جوانوں نے اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کرکے ثابت کر دیا ہے کہ پاک فوج پاکستان کے تحفظ کی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے اندرونی و بیرونی محاذوں پر دشمن کے عزائم کو شکست دی ہے، افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔