بلدیاتی ادارے مضبوط اور فعال بنانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ فعال کردا ر ادا کیا ہے،میاں منیر

کنٹونمنٹ بورڈانتخابات میں خدمت کی سیاست کامیاب ہوگی ،میاں عمران مسعود چوہدری پرویز الہٰی دور میںصوبے بھر میں بلدیاتی اداروںنے ترقی کی ،خوشحالی کیلیء ٹریکٹر پر مہر لگا ئیں،کنٹونمنٹ بورڈ میںانتخابی جلسوں سے خطاب

جمعہ 3 ستمبر 2021 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر میاں محمد منیر سابق ایم این اے اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود سابق وزیر تعلیم پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کی ہدایت پر والٹن بور ڈ اور لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے کونسلرز کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ بھر پور انداز میں شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں محمد منیر سینئر نائب صدر پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی ادارے مضبوط اور فعال بنانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے ۔چوہدری پرویز الہٰی کے وزارت اعلیٰ دور کے منصوبے 1122،میٹرک تک مفت تعلیم و درسی کتب کی فراہمی اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں سے عوام آج تک مستفید ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کامیابی کے بعد عوامی خدمت کرینگے ۔

انہوںنے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی دور حکومت میں ان کی سرپرستی میں پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں نے جس منظم انداز سے ڈیلیور کیا تھا اس کی ماضی یا بعد میں مثال نہیں ملتی۔میاں عمران مسعود سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈانتخابات میں خدمت کی سیاست کامیاب ہوگی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں جس طرح صوبے بھر میں بلدیاتی اداروںنے ترقی کی اور عوام کی خدمت کی ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کے وزارت اعلیٰ دور کے منصوبے 1122،میٹرک تک مفت تعلیم و درسی کتب کی فراہمی اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں سے عوام آج تک مستفید ہورہے ہیں۔مسلم لیگی امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کامیابی کے بعد عوامی خدمت کرینگے ۔انہوںنے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی دور حکومت میں ان کی سرپرستی میں پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں نے جس منظم انداز سے ڈیلیور کیا تھا اس کی ماضی یا بعد میں مثال نہیں ملتی