جامعہ سندھ کے پاکستان اسٹڈی سینٹر میں 2 اسکالرز کا فائنل سیمینارز میں تھیسز کا کامیاب دفاع

جمعہ 3 ستمبر 2021 21:48

حیدرآباد۔3ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر2021ء) :جامعہ سندھ جامشورو کے پاکستان اسٹڈی سینٹر کے 2 اسکالرز نے ایم فل کے فائنل اور ایک اسکالر نے پہلے سیمینار میں اپنی تھیسز و پروپوزل کا کامیاب دفاع کیا ایم فل اسکالر عبدالوہاب جونیجو کا فائنل علامہ آئی آئی قاضی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس میں انہوں نے اپنی تھیسز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ایم فل ڈگری کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکالر عبدالوہاب جونیجو کی تھیسز کا موضوع ”تعلیمی، ادبی و سیاسی میدان میں محمد ابراہیم جویو کی خدمات“ ہے جبکہ ان کے سپروائیزر ڈائریکٹر پاکستان اسٹڈی سینٹر پروفیسر ڈاکٹر شجاع احمد مہیسر اور معاون سپروائزر پولیٹیکل سائنس شعبے کی پروفیسر ڈاکٹر غلام اکبر مہیسر ہیں اسی طرح ایک او اسکالر جاوید احمد چھجڑو نے بھی اپنا ایم فل کا سیمینار دیا، جس میں انہوں نے اپنی تھیسز کا کامیاب دفاع کیا اسکالر جاوید احمد کے مقالے کا موضوع ”مخدوم امین فہیم کی ادبی و سیاسی خدمات کا جائزہ“ ہے جبکہ ان کے سپروائزر ڈاکٹر شجاع احمد مہیسر ہیں اسی طرح طارق احمد کیریو نے اپنے ایم فل کاپہلا سیمینار دیا اور اپنی تحقیقی سفارشات کا بھرپور دفاع کیا ان کے مقالے کا عنوان ”سندھ کی سماجی و سیاسی تاریخ پر حُر مزاحمتی تحریک کے اثرات“ ہے ان کے سپروائزر ڈاکٹر شجاع احمد مہیسر ہیں اس موقع پر چیئرمین ڈپارٹمنٹ آف اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر امبرین زیب خاصخیلی نے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی جانب سے سیمینارز کی صدارت کی۔