بزرگ قوم پرست سیاستدان سردار عطاء اللہ خان مینگل کو آہوں سسکیوں کے ساتھ انکی آخری آرام گاہ میں اتار دیا گیا

جمعہ 3 ستمبر 2021 23:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست ِ اعلیٰ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان بزرگ قوم پرست سیاستدان سردار عطاء اللہ خان مینگل کو آہوں سسکیوں اور بڑے بوجھل دل کے ساتھ ان کی آخری آرام گاہ میں اتار دیا گیا نماز جنازہ قومی شاہر اور ہائی اسکول وڈھ سے متصل وسیع و عریض اراضی پر ادا کردی گئی نماز جنازہ میں بلوچستان کراچی اندرونی سندھ سمیت ملک بھر سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جامعہ مسجد وڈھ کے خطیب اور جے یوآئی وڈھ کے امیر بزرگ عالم ِ دین مولانا عبدالکبیر مینگل نے نماز جنازہ پڑھائی نماز جنازہ کے بعد تدفین وڈھ سے چار کلومیٹر دور جنوب مشرق کی جانب ’’خان ئنا خت ‘‘لوہی علاقے میں سردار عطاء اللہ خان مینگل کی وصیت کے مطابق کردی گئی سردار اختر جان مینگل ،سردار اسد مینگل میر گورگین مینگل و ان کے قریبی عزیزوں نے سردار عطاء اللہ خان مینگل کے جسدِ خاکی کو لحد میں اتارا تواس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے سردار عطاء اللہ خان مینگل کے چاہنے والے زارو قطار روتے رہے ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر بی این پی کے قائد سردار اخترجان مینگل کی آنکھیں بھی اشک بار تھیں جب کہ دوسرے لوگ انہیں تسلی دے رہے تھے قبل ازیں صبح سویرے پانچ بجے میت کو ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے وڈھ منتقل کیا گیا تو راستے میں حب وندر اوتھل لسبیلہ کراڑواورناچ دراکھالہ و دیگر مختلف مقامات پر لوگ قافلے کا استقبال کرتے رہے اور میت پر پھول نچھاور کرتے رہے دو پہر ڈھائی بجے نافلہ کراچی سے میت کے ہمراہ وڈھ پہنچا جہاں پہلے سردار عطاء اللہ خان مینگل کے جسد ِ خاکی کو کوٹ مینگل لیجایا گیا اور وہاں لوگوں نے میت کا دیدار کیا اور بعد ازاں چار بجے میت کو جنازہ گاہ لیجایا گیا شام ساڑھے چار بجے جنازہ نماز پڑھائی گئی نماز جنازہ میں بی این پی کے قائد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل ان کے فرزند میر گورگین مینگل سردار اسد مینگل جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ،سینیٹر مولانا فیض محمد،سینیٹر کامران مرتضیٰ ، سینیٹر محمد قاسم رونجھو، رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل ،سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو ، صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی ، ارکان صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی، ملک نصیر احمد شاہوانی، میر اکبر مینگل، میر حمل کلمتی، ثناء بلوچ، اختر حسین لانگو، یونس عزیز زہری، عبدالرحیم مینگل، پشتونخوامیپ کے رہنما ڈاکٹر حامد اچکزئی،سابق ایم این اے مولانا قمرالدین ،عبدالرحیم زیاتوال، میر عطاء اللہ لانگو ایڈوکیٹ چیئرمین عمران بلوچ ایڈوکیٹ ، سابق سینیٹر نوابزادہ سیف اللہ مگسی، نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی، رشید ناصر خان ،بلال کاکڑ، آغا سلطان ابراہیم احمد زئی میر جہانزیب مینگل میر چنگیز مینگل بی این پی خضدار کے صدر شفیق الرحمن ساسولی لعل جان بلوچ میر عبدالرئوف مینگل غلام نبی مری ڈاکٹر عبدالقدوس کرد میر علی حیدر محمد حسنی ،پرنس موسیٰ احمد زئی سردار محمد اسلم بزنجو سردار محمد حیات خان ساجدی سردار نصیراحمد موسیانی سردار علی محمد قلندرانی سردار محمد اسلم میروانی جے یوآئی بلوچستان کے نائب امیر مولانا مولانا محمد صدیق مینگل جے یوآئی وڈھ کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالصبور مینگل مولانا غلام قادر قاسمی مولانا شاہ محمد صدیقی،جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی ،رکن قومی اسمبلی سردار عبدالکریم جوکھیو ، میر رامین محمد حسنی ،سردار شہباز خان محمد حسنی میر نورالحق گزگی مینگل،مولانا محمد نصیب مینگل( منگھوپیر)خضدار پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی خضدار پریس کلب کے سابق صدر عبداللہ شاہوانی دیگر ممبران ، سابق جسٹس میر عبدالقادر مینگل ،محمد ایوب بلوچ ندیم گرگناڑی ذوالقفار بھوتانی ،محمد یونس بلوچ عبدالواحد شاہوانی امام جاموٹ عبدالرزاق زہری عبدالجبار محمد حسنی، میر شاہ ویزبزنجو میر ولید بزنجو سردار زادہ محمد یوسف قلندرانی ،حیدر زمان بلوچ ، عبدالنبی بلوچ ،سفر خان مینگل عالم فراز مینگل ، فرہان بھوتانی شہزاد بھوتانی،نوابزادہ نیا ز زہری سمیت دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین علمائے کرام سوشل ورکرز اور عام شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔