سردار عطا ء اللہ مینگل اور سید علی گیلانی عظیم رہنما تھے: حافظ حسین احمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 4 ستمبر 2021 17:38

سردار عطا ء اللہ مینگل اور سید علی گیلانی عظیم رہنما تھے: حافظ حسین ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما سردار عطاء اللہ مینگل اور ممتاز کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامل مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

حافظ حسین احمد نے دونوں عظیم رہنماؤں کی تعزیت کے حوالے سے کہا کہ دونوں کے خلوص کے ساتھ ملک و قوم کی آزادی اور حقوق کے لیے جدوجہد کی اور اپنی جدوجہد کو قومی اور بین الاقوامی قوانین اور روایات کے تحت انجام دیں لیکن دونوں کو طاقتور قوتوں نے دیوار سے لگایا لیکن انہوں نے اپنی جدوجہد اور فرض منصبی کو آخری دم تک قائم و دائم رکھا، انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی لاش تک سے بھارتی خوفزدہ تھے اور اس کو بھی گھرسے زبردستی اٹھاکر راتوں رات دفن کیا گیا اور اسی قسم کی ایک صورتحال پرویز مشرف کے دور میں نواب اکبر بگٹی کے جسد خاکی کے ساتھ روا رکھا گیا اور کل کے بلوچستان کی تاریخ آج مقبوضہ کشمیر بھارت میں دھرائی گئی۔