کیچ بلیدہ کے سیاسی رہنما میر عبدالعزیز آسکانی نے اسلام آباد کا دورہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سمیت وفاقی وزرا سے ملاقات کرکے کیچ بلیدہ سمیت زامران کے بنیادی مسائل سے انھیں آگاہ کیا

ہفتہ 4 ستمبر 2021 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2021ء) کیچ بلیدہ کے سیاسی رہنما میر عبدالعزیز آسکانی نے اسلام آباد کا دورہ کرکے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری سمیت وفاقی وزرا سے ملاقات کرکے کیچ بلیدہ سمیت زامران کے بنیادی مسائل سے انھیں آگاہ کیا. انہوں نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاس کا بھی دورہ کرکے مختلف پارلیمیٹرینز سے بھی ان مسائل پر تبادلہ خیال کیاتفصیلات کے مطابق سیاسی رہنما میر عبدالعزیز آسکانی نے اسلام آباد کی دورے کے موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وفاقی وزرا علی محمد خان، فواد چوہدری سمیت جے یو آئی کے سینیٹر حافظ حمداللہ و دیگر اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں کیچ مکران بالخصوص بلیدہ زامران کے عوام کو درپیش مسائل اور خصوصی طور پر پاک ایران سرحد پر باڑ لگنے کے بعد آمد و رفت میں مشکلات اور سرحد کے دونوں جانب زرعی زمینوں کے مسائل سے آگاہ کیا.

انہوں نے اعلی حکومتی نمائندوں پر واضح کیا کہ ملکی سلامتی کے لیے سرحدوں پر باڑ لگانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے لیکن سرحد کے دونوں جانب آباد بلوچ قبائل کی مسائل اور مشکلات کا قانونی حل نکالنا چاہیے تاکہ لوگ آسانی سے اپنا روزگار کرسکیں کیونکہ وہاں پر سرحدی تجارت کے علاوہ کوئی بڑا ذریعہ معاش نہیں. انہوں نے حکومتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد سرحدی گیٹ لگائیں جس سے لوگوں کو سرحد کے دونوں جانب آمد و رفت اور اپنی زمینیں آباد کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئی.

چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری اور وفاقی وزرا نے انھیں یقین دلایا کہ وہ ایوان بالا اور ایوان زیریں سمیت کابینہ میں ان مسائل کی حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی. دریں اثنا میر عبدالعزیز آسکانی نے اپنے عوام کے نام ایک پیغام میں کہا کہ پاک ایران سرحد کے مسئلے پر وہ دو سالوں سے جدوجہد کررہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں چند عناصر محض اپنی سیاست چمکارہے ہیں تاہم یہ مسائل حل نہیں ہوپائے لہذا سب سے گزارش ہے کہ اس مسئلے پر سیاست کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں. انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد میں اعلی حکومتی نمائندوں سے ملاقات کے بعد ان مسائل میں کمی آئے گی�

(جاری ہے)