رواں سال شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ میں 44 شہری لقمہ اجل بن گئے

ہفتہ 4 ستمبر 2021 22:49

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2021ء) شمالی وزیرستان میرعلی کے علاقے حیدر خیل میں گھر کے سامنے دو افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا رواں سال شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا یہ 43واں وقعہ ہے جس میں 44 شہری لقمہ اجل بن گئے ہیں تفصیلات کے مطابق میرعلی کے نواحی گاؤں حیدر خیل میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے دوست اللہ ولد کاظم خان اور صنیب خان ولد احسان اللہ کو قتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فروری 2018 سے اب تک تقریبا چار سو کے قریب شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ میں مارا گیا جس میں بنوں کی چار خواتین بھی شامل ہیں جسے ایک موٹر کار میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اسی طرح کچھ نن لوکل قلفی فروشوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا لیکن ابھی تک پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے علاقے کے عوام میں خوف و ہراس کی کیفیت بڑھ گئی ہے اور وزیرستان اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں مقامی شہریوں نے علاقے میں پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔