شہر قائد کی تباہ حال سڑکوں، ناقص سیوریج نظام کے باعث باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گئی،اسلم فاروقی

ہفتہ 4 ستمبر 2021 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2021ء) شہر قائد میں تباہ حال سڑکوں اور ناقص سیوریج نظام کے باعث باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گئی ہے انتظامیہ، حکام اور حکومت کو اپنی گھٹیا کارکردگی پر شہریوں سے معافی مانگنا چاہئے ان خیالات کا اظہار محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ، اور 2013 کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے شیر شاہ کالونی، پاک کالونی اور سائٹ ایریا میں سول سوسائٹی کے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسلم خان فاروقی نے مطالبہ کیا کہ یوم دفاع سے قبل بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے مثر اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اسلم خان فاروقی نے کہا کہ یوم دفاع 6 ستمبر (کل)پاک کالونی میں محب چوک بڑابورڈ پر ایم کیو ایس سی کے پاک فوج یک جہتی کیمپ میں جنگ ستمبر کے شہدا کی یاد میں اور افواج پاکستان سے یک جہتی کے لئے تقریب منعقد کی جائے گی اور ملکی دفاع میں مسلح افواج کی کارکردگی و خدمات کو سلام پیش کیا جائے گا۔