مسلم لیگ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقہ سے حصہ لے گی ‘کامل علی آغا

ہفتہ 4 ستمبر 2021 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا کی زیر صدات کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سلسلہ میں وارڈ نمبر 10کے منتخب/نامزد کردہ امیدوار ندیم شہزاد چوہدری اور مسلم لیگ کے ٹیم ممبران کی مسلم لیگ مینارٹی ونگ پنجاب کے صدر انجینئر شہزاد الٰہی کی قیاد ت میں مسلم لیگ ہائوس میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔

میٹنگ میں اشتیاق گوہر ، ملک اکرم، اقبال مغل،پاسٹر ندیم نیسڈ، پاسٹر نیامت گل، یونس شاہد، ہدایت قمر ،ریاض مغل، پاسٹر بوٹا جانس، پطرس خان ،الیاس سندھو ،افتخار بھٹی، انجم البرٹ، مظفر، زاہد بھٹی ،جاوید مسیح ،پاسٹر انور بادید،پطرس ،مقبول سہوترا، برکت جان،شوکت مسیح، نعیم شہزاد، یونس مسیح شاہد، پاسٹر بوٹا جانی، اقبال مغل، مشتاق گل، ارشد سرویا، منور سہوترا ہدایت قمر، نیسی قمر، یوسف شہزاد، مختار شیخ ،عارف جاوید کھوکھر، رحمیت مسیح سمیت علاقہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

میٹنگ ممبران سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر کامل علی آغا نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں خدمت کی سیاست کامیاب ہوگی چوہدری پرویز الٰہیکے وزارت اعلیٰ دور کے منصوبے 1122،میٹرک تک مفت تعلیم و درسی کتب کی فراہمی اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں سے عوام آج تک مستفید ہورہے ہیں۔مسلم لیگی امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کامیابی کے بعد عوامی خدمت کرینگے ۔

انہوںنے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی دور حکومت میں ان کی سرپرستی میں پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں نے جس منظم انداز سے ڈیلیور کیا تھا اس کی ماضی یا بعد میں مثال نہیں ملتی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر شہزاد الٰہی نے کہا کہ میٹنگ میں پاسٹرصاحبان کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ندیم شہزاد چوہدری کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہدایات پر ہم کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے ہر فورم استعمال کررہے ہیں اور مسلم لیگی امیدواروں کو بھر پور کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے۔