بلاول بھٹو زر داری کا علی حیدر زمان گردیزی سے ان کے بھائی کرنل (ر) ناصر زمان گردیزی کے انتقال پر تعزیت کااظہار

اتوار 5 ستمبر 2021 00:06

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2021ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ابدالی روڈ پر پی پی پی کے سابق ضلعی سینئر نائب صدر علی حیدر زمان گردیزی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈر علی حیدر زمان گردیزی سے ان کے بھائی کرنل (ر) ناصر زمان گردیزی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علی حیدر زمان گردیزی سے ان کے بہنوئی مخدوم راجو گردیزی کے انتقال پر بھی تعزیت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومین کے انتقال پر سید علی اکبر گردیزی، مخدوم سید محمد روشن علی گردیزی، سید جمیل عباس گردیزی اور سید جاوید حیدر گردیزی سے بھی اظہار افسوس کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومین کے انتقال پر سید مرتضی حیدر گردیزی، سید علی زمان گردیزی، سید حسین رضا گردیزی اور سید محمد شاہ گردیزی سے بھی اظہار تعزیت کیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحومین کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم احمد محمود، سینیٹر یوسف رضا گیلانی، فیصل کریم کنڈی، خواجہ رضوان عالم اور نتاشہ دولتانہ نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ملک ارشد راں، راؤ ساجد، عبدالقادر شاہین اور حیدرزمان قریشی نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کی