بلاول بھٹوزر داری سابق وزیر بہادر خان سیہڑ کی ملاقات

اتوار 5 ستمبر 2021 00:06

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2021ء) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے دو مرتبہ قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے والے لیہ سے سابق وفاقی وزیر بہادر خان سیہڑ نے ملاقات کی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سینئر سیاست دان بہادر خان سیہڑ نے 11 ستمبر کو لیہ میں عشائیے میں شرکت کی دعوت دی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق رکن قومی اسمبلی بہادر خان سیہڑ کی عشائیے کی دعوت قبول کرلی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لیہ آمد پر بزرگ سیاست دان بہادر خان سیہڑ پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہادر خان سیہڑ سے ملاقات کے موقع پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے ۔