ًملک میں آزادی صحافت کیلئے شاندار جدوجہد کرنے والے نثار عثمانی کی یا د میں منعقدہ تقریب کا انعقاد

ہفتہ 4 ستمبر 2021 22:25

ر*اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2021ء) ملک میں آزادی صحافت کیلئے شاندار جدوجہد کرنے والے نثار عثمانی کی یا د میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان میں آزادی صحافت کسی نے پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کی اس کیلئے صحافیوں جیلیں کاٹیں کوڑے کھائے بے روزگاری برداشت کی مگر آزادی صحافت پر آنچ نہیں آنے دی اور نہ کسی کو اس کی اجازت دی جائے گی' مقررین میںسینٹر فرحت اللہ بابرسابق وفاقی وزیر جے سالک حامد میر ناصر زیدی ،فوزیہ شاہد سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے رہنما حاجی مشتاق اور سابق سیکرٹری جنرل سی آر شمسی نے خطاب کرتے ہوئے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ قانون کو یکسر مسترد کردیا، بعد ازاں شرکاء نے نثار عثمانی کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔

(جاری ہے)

تقریب کا اہتمام ’’میڈیا کرائسس جوائنٹ ایکشن کمیٹی‘‘نے زیرو پوائنٹ پر کیا تھا،جس میں صحافیوں، محنت کشوں نے شرکت کی ،سی آر شمسی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔