ْپاکستان کے پانچویں وزیراعظم حسین شہید سہروردی کا129واں یوم پیدائش -8 ستمبرکو منایاجائیگا

اتوار 5 ستمبر 2021 14:00

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2021ء) پاکستان کے پانچویں وزیراعظم حسین شہید سہروردی کا129واں یوم پیدائش -8 ستمبرکو منایاجائیگا وہ 8ستمبر1892 کو بنگال کے ایک سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے وہ اسکندر مرزا کے دورحکومت میں 12ستمبر1956 کو پاکستا ن کے پانچویں وزیراعظم بنے لیکن اکتوبر 1957 میں انہوں نے صدر اسکندر مرزا سے اختلافات کی بنائ پر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا حسین شہید سہروردی 1956سی1957 تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ان کا قائد اعظم محمدعلی جناح? کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

وہ5 دسمبر1963 کو انتقال کرگئے تھے وہ اس وقت لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مدفون ہیں۔