کوہاٹ میں قتل ہونیوالی میڈیکل کی طالبہ لکی مروت کی رہائشی عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر نے مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کے لئے عام معافی کااعلان

اتوار 5 ستمبر 2021 18:40

Gسرائے نورنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2021ء) کوہاٹ میں قتل ہونیوالی میڈیکل کی طالبہ لکی مروت کی رہائشی عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر نے مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کے لئے عام معافی کااعلان کیا۔تصیفہ(ننواتی)کی مرکزی تقریب سرائے نورنگ میں منعقد ہوئی۔ننواتے تقریبن میں جے یوآئی لکی مروت سے منتخب رکن قومی اسمبلی شیخ الحدیث مولانا محمد انور خان،اے این پی لکی مروت کے ضلعی صدر ملک علی سرورخان،جے یوآئی کے صوبائی شوریٰ کے رُکن مفتی ضیاء اللہ،مفتی عبدالغفار،قومی وطن پارٹی لکی مروت کے ضلعی صدر امیرزادہ خان سمیت علماء کرام اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کے خاندان کوہاٹ تبلیغی مرکز کے مشران جن میں مبینہ ملزم کے چچا نورکان،ملک سرباز،عنایت اللہ،تبلیغی مرکز کوہاٹ کے مشران صدرالدین،خانوالدین،ملک حسیب ایڈوکیٹ،مولاناشیرعلی ،مولاناعبدالغفار،طارق محمود اورنوابزہ شفیع اللہ خان شامل تھے،سمیت دیگر مشران کے ہمراہن سرائے نورنگ آکر مقتولہ عاصمہ رانی کے خاندان کو ننواتے کیا۔

(جاری ہے)

مقتولہ عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر نے ملزم مجاہد آفریدی کو اللہ کی رضاء معاف کیا۔فریقین واپس میں بغل گیر ہوئے۔تقریب میں سیکرٹری کے فرائض ملک ہارون باچانصرخیل نے انجام دئیے۔ننواتے تقریب میں علماء کرام اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مقامی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مقتولہ عاصمہ رانی اوراُن کے مبینہ قاتل مجاہد آفریدی کے خاندانوں کے تصیفہ کو خوش آئندہ قرار دیااور کہاکہ اللہ پاک صلح پر خوش ہوتے ہیں مقتولہ عاصمہ رانی کے والد غلام نے اپنی صاحبزادی مقتولہ عاصمہ رانی کے مبینہ قاتل مجا ہد آفریدی کے لئے معاٖفی کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت کے ذریعے قاتل کو پھانسی کی سزاء تک پہنچایا اب اُنہوں نے علماء کرام اور مشران کے مشاورت سے مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کو اللہ کی رضاء کے لئے معاف کردیا