ص*جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام سالانہ شھدائ کربلا کانفرنس کا انعقاد

اتوار 5 ستمبر 2021 19:25

o سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2021ء) جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام سالانہ شھدائ کربلا کانفرنس کا انعقاد گوٹھ بخشل خان لکھن سائیٹ ایریا سکھر میں زیر صدارت صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان طاہری،خلیفہ مولانا حسیب احمد راھوجو طاہری،وڈیرہ بخشل خان کے منعقد ہوئی۔اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ مولانا قاری عاشق حسین راجپر طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کربلا کے میدان حق کی شناخت کا ایک نیا جہان پیدا کیا۔

ہر قوم کے دل میں،ہر ملت کی زبان پر ہے ہم سب کے ہیں حسین رضی اللہ عنہ۔آج ہر باضمیر امام حسین رضی اللہ عنہ کو اپنا پیشوا سمجھتا ہے،ہر حریت پسند حسین رضی اللہ عنہ کے کردار سے جذبہ کشید کرتا ہے۔ہر محروم و مظلوم حسین رضی اللہ عنہ کے دامن سے وابستہ ہونا باعث نجات سمجھتا ہے۔

(جاری ہے)

شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کا دوسری شہادتوں سے ایک امتیاز یہ بھی کہ دوسری شہادتیں تو وقوع پذیر ہونے کے بعد لکھی اور بیان کی جاتی ہیں مگر شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ ایسی شہادت ہے کہ جس کا ذکر شہادت سے پچاس برس پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کردیا تھا۔

سانحہ کربلا تاریخ میں ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔اچھے خیالات کے حامل لوگ کھبی بھی تہنا نہیں ہوتے۔اولیائ اللہ اللہ کی بارگاہ میں بڑی عزت والے ہوتے ہیں ان کی عزت کرنا ہماری آخرت میں نجات کا سبب بن سکتی ہے۔اللہ تعالی کی نا فرمانی اگر چہ ہمارے لئے سراسر ہلاکت کا سامان ہے۔اگر انسان صدق دل سے توبہ مانگے تو اللہ رب العزت کا وعدہ ہے کہ انسان کا ہر گناہ معاف فرما دے گا سوائے کفر و شرک کے۔

رب کریم سچی توبہ کرنے سے گناہ نیکیوں میں تبدیل کر دیتا ہے۔اس موقع پر حافظ اعجاز احمد منگی،حافظ عظمت اللہ میمن،مولانا عبید اللہ میمن،وڈیرہ گل بیگ خان لکھن،حافظ محمد عمر،میر محمد عباسی،منور علی کھوسو،صبغت اللہ،محمد نواز لکھن،حامد علی میمن،فقیر جاوید علی قلندری،عبدالجبار طاہری،مجیب علی لکھن،عبدالغفار لکھن،خدابخش لکھن اور طاہری فقیروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آخر میں لنگر حسینی کا بھی اہتمام تھا۔