کوئٹہ ، سید علی گیلانی مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر اور بھارتی تسلط کے خلاف طویل جدوجہد تادیر یاد رکھی جائے گی، امین الدین بازئی ایڈووکیٹ

اتوار 5 ستمبر 2021 20:15

ژ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2021ء) ممتاز قانون دان سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل امین الدین بازئی ایڈووکیٹ نے حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کی سیاسی، سماجی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے لازوال جدوجھد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر اور بھارتی تسلط کے خلاف طویل جدوجہد تادیر یاد رکھی جائے گی، ہم سب کوبزرگ کشمیری راہنما اورحریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر دلی افسوس اور دکھ ہوا، سنئیر وکیل رہنما امین الدین بازئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات ایک سانحہ ہے۔

کشمیری قوم ایک انتہائی نڈر، بے باک،بے لوث اور عظیم لیڈر سے محروم ہوئی ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر دی اور طویل عرصہ تک قیدوبند کی صعوبتیں جھیلتے رہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی پوری قوم کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان امین الدین بازئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان کی وکلا برادری بھارتی تسلط کے خلاف برسر پیکار کشمیری قیادت کے ساتھ اور پوری کشمیری قوم کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دعاہے کہ اللہ تعالی سید علی گیلانی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور پوری ریاست جموں و کشمیر کو مکمل آزادی نصیب ہو تاکہ تحریک تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیرہوسکی