علی گیلانی کے انتقال سے مسلم امہ ایک مجاھد رہ نما سے محروم ہوگئی،حماس

اسماعیل ھنیہ کالواحقین کوفون،مرحوم کی آزادی کشمیر اور مسلم امہ کے لیے گراں قدر خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا

پیر 6 ستمبر 2021 13:00

دوحا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2021ء) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بزرگ کشمیری حریت پسند رہ نما سید علی گیلانی کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اورکہاہے کہ سید علی گیلانی کی وفات سے مسلم امہ ایک نا ڈر، بہادر اور بے باک مجاھد لیڈر سے محروم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے مرحوم کشمیری رہنما کے لواحقین سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے مرحوم کی آزادی کشمیر اور مسلم امہ کے لیے گراں قدر خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور ابدی جنتوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔خیال رہے کہ 92 سالہ سید علی گیلانی چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں اپنے گھر میں نظربندی کے دوران انتقال کرگئے تھے۔