نواب خیر بخش مری، نواب اکبر بگٹی اور اب سر دار عطاء اللہ مینگل کے انتقال سے بلو چ قوم سہی معنوں میں یتیم ہو گئی ہے ،شاہ جہاں بلوچ ،میر عبد النبی سما لانی

پیر 6 ستمبر 2021 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنماء شاہ جہاں بلوچ ضلعی انفار میشن سیکر ٹری میر عبد النبی سما لانی ، صوبائی رہنماء میر اشرف سر پرہ، رابطہ سیکر ٹری ملک روزی خان ،سینئر رہنماء میر محمد یوسف شاہ حسنی، سید کامران آغا نے کہا ہے کہ بابائے بلو چستان سر دار عطاء اللہ مینگل کے انتقال سے بلو چستان ایک عظیم رہنماء سے محروم ہو گیا ہے انکی رحلت سے پیدا ہو نے والے خلاء مدتوں بعد بھی پورا نہیں ہو سکے گاانہوںنے کہاکہ نواب خیر بخش مری، نواب اکبر بگٹی اور اب سر دار عطاء اللہ مینگل کے انتقال سے بلو چ قوم سہی معنوں میں یتیم ہو گئی ہے انہوںنے کہاکہ مر حوم سر دار عطاء اللہ مینگل ایک جہاندیدہ سیاستدان تھے وہ اپنے بلوچ قومی نظریات پر کاربند رہنے والے سیاستدان تھے انکی وفات سے دلی دکھ اور صدمہ پہنچا ہے ، انہوںنے کہاکہ ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما سردار عطاء اللہ مینگل کی بلو چستان کے لئے گرں قدر خدمات ہیں مر حوم نے ہمیشہ بلو چستان کے حقوق کے لئے آواز بلند کی۔