بچوں کی دیکھ بھال میںوالدین پر برابری دونوں طرف کی ہونی چاہیے‘اقراعزیز

پیر 6 ستمبر 2021 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2021ء) پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی جانب سے اپنے شوہر یاسر حسین کے نومولود بیٹے کبیر حسین کے کپڑے تبدیل کروانے پر اپنی تعریف پر کہا کہ برابری دونوں طرف سے ہونی چاہیے۔انھوں نے یہ بات سندھ اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے کمنٹس کے ردعل میں کہی۔

خدا اور محبت کی اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹا گرام اسٹوری پر شرمیلا فاروقی کے کمنٹس کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مردوں کی اس دنیا میں جہاں شوہر اپنی بیویوں کی بطور ماں بچوں کا خیال رکھنے پر ہمیشہ تعریف نہیں کرتے (جو کہ دونوں کا کام ہی)، لیکن میرے شوہر ایسا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ میری مدد کرتے ہیں تو پھر میں کیوں نہیں جبکہ مزید کہا کہ (بچوں کی دیکھ بھال میں) برابری دونوں طرف کی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہفتے کو شرمیلا فاروقی نے اقرا عزیز کی حالیہ تصویر جس میں ان کے شوہر بچے کے کپڑے تبدیل کر رہے ہیں اس پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ آپ کے شوہر آپ کی مدد کر رہے ہیں، لیکن یہ کوئی خاص یا فخر والی بات نہیں، ہر اچھا باپ یہ سب کچھ اپنے بچوں کے لیے کرتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے شوہر میرے بیٹے کو نہلاتے اور کھانا کھلانے کے ساتھ ساتھ اس کے ڈائپر بھی تبدیل کرواتے ہیں اور جب میں بیمار ہوتی ہوں یا دفتر جاتی ہوں تو وہ اسے اسکول بھی لے جاتے ہیں اور وہ یہ سب کرکے خوش ہوتے ہیں۔