ڈپٹی کمشنر پشاور کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سروس ڈیلیوری سنٹر شامی روڈ کااچانک دورہ

سائلین سے مسائل بارے آگاہی حاصل کی، عوام کو ہر ممکن سہولیات دینے اور ریکارڈ کی فراہمی میں آسانی کی ہدایت

پیر 6 ستمبر 2021 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم گل بانو کے ہمراہ سروس ڈیلیوری سنٹر شامی روڈ کااچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر سروس ڈیلیوری سنٹر کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیٹا بیس) محمد اصغر خان نے ان کو سروس ڈیلیوری سنٹر میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور نے مختلف کائونٹرز پر کمپیوٹرائزڈ ریکارڈکا معائنہ کیا اور موقع پر موجود سائلین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور سٹاف کو عوام کو ہر ممکن سہولیات دینے اور ریکارڈ کی فراہمی میں آسانی کی ہدایت کی۔انچارج سروس ڈیلیوری سنٹر نے بتایا کہ پشاور میں 108 موضع جات کو آن لائن کر دیا گیا ہے جن میں فرد ات، انتقال اور دیگر سہولیات موقع پر فراہم کی جا رہی ہیں ۔اور مزید موضع جات کی کمپیوٹرائزیشن جاری ہے اور ان کو جلد آن لائن کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :