ختم نبوت کانفرنس مینار پاکستان لاہور کے تمام تر انتظامات مکمل، کانفرنس کل ہوگی

سکیورٹی کے سخت انتظامات،ہزاروں ضاکاران ختم نبوت سکیورٹی کے فرا ئض سرانجام دینگے

پیر 6 ستمبر 2021 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2021ء) عظیم الشان تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس مینار پاکستان لاہور کے تمام تر انتظامات مکمل ہوگئے کانفرنس کل (منگل کو )ہوگی، ساؤنڈ سسٹم ، کرسیاں اسٹیج اور یاد گار چوک کو خوبصورت بینرز اور پینا فلکس کے ساتھ سجادیا گیا۔جماعتی ذمہ داران اور مجاہدین ختم نبوت پنڈال میں پہنچ گئے ۔ملکی حالا ت کے پیش نظر سکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں ہزاروں ضاکاران ختم نبوت سکیورٹی کے فرا ئض سرانجام دینگے ۔

تمام تر ر کاوٹوں کے باوجود اسلامیان پاکستان لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوکر سرورودوعالم ﷺ سے والہانہ عقیدت و محبت کا ثبوت دینگے ۔ 7ستمبر 1974ء پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ آئینی ترمیم کے ذریعے قادیانیوں کے دونوں گروہوں کو 13دن ڈیفنس کا موقع دیتے ہوئے انہیں غیرمسلم اقلیت قراردیاگیا جو کہ تاریخ پاکستان میں ایک یادگار دن ہے مینار پاکستان کے زیرسایہ منعقد ہونیوالی تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں اسلامیان پاکستان تجدیدعہد کا اعلان کرینگے عین کانفرنس کے دنوں میں لاک ڈاؤن کے نام سے ٹرانسپورٹ کو بند کرکے حکمران اپنے مغربی آقاؤں اور قادیانیوں کو خوش کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

مینار پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر پیرطریقت مولانا حافظ محمدناصرالدین خان خاکوانی کی زیرصدارت اورنائب ا میرکزیہ مولانا خواجہ عزیز احمداور جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم کی زیرنگرانی منعقدہ اس کانفرنس سے تمام مکاتب فکر کے علماء اور دینی و سیاسی رہنما مولانا فضل الرحمن، سینیٹر سراج الحق، چوہدری پرویز الٰہی ، شاہ اویس نورانی ، پروفیسر سینیٹر ساجد میر، ڈاکٹرابو الخیرمحمدزبیر ، مولانا قاری محمدحنیف جالندھری ، مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا پیرذوالفقار احمد نقشبندی ، لیاقت بلوچ، خواجہ مدثرمحمودتونسوی ، مولانا اللہ وسایا، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری،مولانا مفتی محمدحسن اور قومی تاجر رہنما،وکلاء ، طلباء ، صحافی و دانشور خطاب کرینگے۔

دریں اثناء جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مینار پاکستان کا دورہ کیا اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ذمہ دران سے ملاقات اور کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور کانفرنس کی کامیابی کے لئے دعاکی۔