فرانس میں ایک روزہ پاکستان فیسٹول میں کبڈی کا نمائشی میچ

پیر 6 ستمبر 2021 23:59

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2021ء) فرانس میں ایک روزہ پاکستان فیسٹول میں کبڈی کا نمائشی میچ کھیلا گیا۔ جس میں پاکستان کی دو نوںٹیموں نے حصہ لیا۔کھلاڑی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے تگ ودو اور زور آزمائی کرتے رہے۔پوائنٹ سکور کرنے والی ٹیم کے تماشائیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور حاضرین کو خوب محضوظ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کا تعارف معزز مہمانوں سے کروایا گیا۔ کرونا وائرس کی دو سالہ پابندیوں کے بعد پاکستانی کیمونٹی اور خواتین کبڈی کے میچ سے خوب لطف اندوز ہوئی۔شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔کبڈی میچ کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پیرس میں فرسٹ سیکرٹری احسان کریم تھے۔جنھوں نے کبڈی کی دونوں ٹیموں کے کھلا ڑیوںکے ساتھ تصاویر بنوائیں۔کبڈی میچ کے آرگنائزر راجہ محمد اشفاق نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان صدیق وڑائچ کو ٹرافی اور پانچ سو یورو نقد انعام دیا۔