کوئٹہ، سردار عطا اللہ خان مینگل نے بلوچ قومی تحریک میں صف اول کا کردار ادا کیا ،رہنما پیپلزپارٹی

منگل 7 ستمبر 2021 00:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنماء شاہ جہان بلوچ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری میر عبدالنبی سمالانی، صوبائی رہنماء میر اشرف سرپرہ، رابطہ سیکرٹری ملک روزی خان ،سینئر رہنماء محمد یوسف شاہ،حسینی، سید کامران آغا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بابائے بلوچستان سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال سے بلوچستان ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگیاان کی رحلت سے پیدا شدہ خلا مدتوں بعد بھی پُر نہیں ہوسکے گا ان کی سمرانگیز شخصیت بوڑھاپے میں بھی بلوچ حق کیلئے بڑا سہارا تھا انہوں نے کہا کہ نواب خیر بخش مری ،نواب اکبر کان بگٹی کے بعد سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال سے بلوچ قوم صحیح معنوں میں یتیم ہوگیا انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل کو اپنی قوم سے محبت کی پاداش میں قید وبند کی صورت میں بھاری قیمت ادا کرنی پڑھی انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتوں نے عظیم رہنماء کو اپنے مقصد سے ہٹانے کیلئے ہرممکن کوشش کی لیکن وہ بلوچ قوم کی محبت میں زندگی کی آخری سانسوں تک ثابت قدم رہے انہوں نے اپنے رہنمائی رحلت کو اس شعر سے تشبیح دی ’’بڑی مدہم سی روشنی تھی چراغ امیدمیں ‘‘’’اے بادسحر تو نے سے بھی بجھا دیا‘‘انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور بلوچ قوم کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔