گجرات میں مختلف واقعات میں 2 شادی شدہ خواتین کو 8 بچوں سمیت اغواء کرلیا گیا

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ منگل 7 ستمبر 2021 11:10

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2021ء) گجرات میں مختلف واقعات میں 2 شادی شدہ خواتین کو 8 بچوں سمیت اغواء کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ سے شادی شدہ خاتون مسمات (ف) بی بی کو اس کے بچوں 20 سالہ مابین، 18 سالہ مریم، 16 سالہ گلشن، 12 سالہ حنا، 10 سالہ زہرہ، 14 سالہ افتخار اور 6 سالہ ایان کو عثمان سکنہ ماڑی کھوکھر وغیرہ نے اغواء کرلیا ہے، تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقہ ڈھلو غربی سے سرفراز نے شادی شدہ خاتون مسمات (م) بی بی اور اس کے بیٹے 4 سالہ حسنین کو اغواء کرلیا ہے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔